8 بندوں پر ہاتھ ڈالا گیا تو پی پی اپوزیشن میں ہوگی‘شیخ رشید

September 8, 2015 2:08 pm0 commentsViews: 22

صرف سندھ میں کرپشن نہیں ہے اب پنجاب میں بھی صفائی کا عمل شروع ہوگا اور نامور لوگ اس کی زد میں آئیں گے
کراچی میں داعش کی چاکنگ کرنے والے ’’را ‘‘کے ایجنٹ تھے‘ آئندہ 2 ہفتے ملکی سیاست کیلئے اہم ہیں
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے کراچی میں داعش کی چاکنگ کرنے والے را کے ایجنٹ تھے‘ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے در پے ہے‘ را اقتصادی راہداری میں رکاوٹ کھڑی کررہی ہے‘ یہ بات عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب غداروں کی نہیں سرفروشوں کی ضرورت ہے‘ پاکستان کے5 بڑے سیاسی خاندان اور ان کی 30اولادیں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ‘ڈاکٹر عاصم کے بتائے8 بندوں پر ہاتھ ڈالا گیا تو پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہوگی‘ صرف سندھ میں کرپشن نہیں ہے بلکہ خیبر پختونخواہ‘ بلوچستان اور پنجاب میں بھی کرپشن ہے‘اب پنجاب میں بھی صفائی کا عمل شروع ہوگا اور بڑے نامور لوگ اس کی زد میں آئیں گے‘ انہوں نے کہا کہ ملک میں پڑے گند کا صفایا کیا جائیگا‘ آئندہ آنیوالے دو ہفتے ملک کی سیاست پر نہایت اہم ہوں گے۔

Tags: