بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے34 افراد ہلاک

September 8, 2015 2:11 pm0 commentsViews: 23

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کی جنوب مشرقی ریاست آندھر پردیش میں حکام کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے 34 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔سرکاری میڈیا کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے سبب زبردست بارش اور بجلی گرنے سے یہ اموات ہوئی ہیں۔ اڑیسہ میں آسمانی بجلی سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ بجلی کے گرنے کو ریاست میں قدرتی آفات میں شامل کیا گیا ہے ۔

Tags: