بیگناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والے بھارتی فوجیوں کو عمر قید کی سزا
سری نگر( نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو لائن آف کنٹرول کے قریب لا کر شہید کئے جانے پر بھارتی فوج کے2 افسران سمیت 6 اہلکاروں کا کورٹ مارول کرتے ہوئے عمر قید کی سزا دے دی گئی‘ بھارتی میڈیا کے مطابق جعلی انکائونٹر کیس میں بھارتی فوج کی شمالی کمانڈر نے د و افسران سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو عمر قید کی سزا کا فیصلہ سنادیا ہے۔