سونے کی فی تولہ قیمت میں 250 روپے کی کمی

September 8, 2015 2:13 pm0 commentsViews: 25

کراچی(کامرس رپورٹر) عالمی صرافہ مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان دیکھا گیا۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں2ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1120ڈالر پر آگئی جس سے مقامی سطح پر بھی سونا سستا ہوگیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار600روپے سے گھٹ کر45ہزار350روپے ہوگئی اسی طرح214روپے کی کمی سے10گرام سونے کی قیمت 38 ہزار 871 روپے پر آگئی،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ چاندی کی قیمت 640 روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہی۔

Tags: