جھمپیرمیںمعمولی تکرار پر2 برادریوں میں تصادم،8 افراد زخمی

September 8, 2015 2:18 pm0 commentsViews: 25

2 کی حالت نازک، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال، علاقے میں شدید کشیدگی
ٹھٹھہ( نیوز ڈیسک) جھمپیر میں معمولی تکرار پر2 برادریوں میں تصادم‘ ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال‘8 افراد زخمی‘ 2 کی حالت تشویشناک‘ علاقے میں کشیدگی‘ تفصیلات کے مطابق جھمپیر شہر میں معمولی تکرار پر2 برادریوں میں تصادم ہوگیا جس کے دوران ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے آزادانہ استعمال کے نتیجے میں8 افراد عبدالرحمن‘ رضا محمد بروہی‘ شاہد‘ ندیم ماجد‘ زاہد‘ احمد اورمختار چوہدری زخمی ہوگئے‘ زخمیوں کو مکلی سول اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے‘ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی ہے‘ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا‘ دونوں برادریوںکی جانب جھپمیر تھانے میں18 افراد کیخلاف کیس داخل کردیا گیا ہے مگر ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

Tags: