ضیاء الدین میڈیکل کالج کو خلاف ضابطہ نشستیں دینے کا انکشاف

September 8, 2015 2:19 pm0 commentsViews: 28

ڈاکٹر عاصم نے بطور ایگزیکٹو کونسل اپنے کالج کو نوازا، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے گرفتار چیئرمین ڈاکٹر عاصم کی جانب سے اپنے ہی کالج کو نوازے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ضیاء الدین میڈیکل کالج کو خلاف ضابطہ50نشستیں دی گئیں‘ یہ انکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کیا گیا ہے‘ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے اپنے ہی کالج کو اضافی نشستیں دے دیں‘ ضیاء الدین میڈیکل کالج کو خلاط ضابطہ 50 اضافی نشستیں الاٹ کی گئیں‘ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اضافی نشستوں کی منظوری کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے دی‘ عاصم حسین اس وقت ایگزیکٹو کونسل کے قائم مقام صدر و وائس چیئرمین تھے۔ڈاکٹر عاصم حسین اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن کے الزامات کے تحت 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں ہیں۔

Tags: