مدرسہ کے مفتی کا اغواء‘ مہتمم کیخلاف درج کرلیا گیا

September 8, 2015 2:27 pm0 commentsViews: 30

کراچی(کرائم رپورٹر ) سائٹ پولیس نے مقامی مدرسے کے مفتی کے اغواء کا مقدمہ مہتم کے خلاف درج کرلیا ،تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔تفصیلات کے مطابق سائٹ بی کے علاقے سے مدنی مدرسے کے مفتی ناصر قادری کے اغواء کا مقدمہ مدرسے کے مہتم کے خلاف درج کرلیاگیا۔ایس ایچ اویوسف درانی کے مطابق سائٹ ایریا میں واقعہ مدرسہ انوار المدنی کے استاد مفتی ناصر قادری کے برادر نسبتی سمیع نے تھانے پہنچ کر رپورٹ درج کرائی کے ان کے بہنوئی ناصر قادری کو مدرسے کے مہتم عبدالعزیز نے اغواء کرلیا ہے جس پر پولیس نے مدرسے کے مہتم عبدالعزیز کے خلاف اغواء کا مقدمہ الزام نمبر 273/2015 درج کرکے مغوی کی تلاش کے ساتھ ملزم کی تلاش شروع کردی ،پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے مدرسے اورگھر گئی تھی تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

Tags: