بھارت کا پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن کا عندیہ

September 8, 2015 2:28 pm0 commentsViews: 22

دائود ابراہیم اور حافظ سعید کو پکڑنے کے لیے اسپیشل یا مخفی آپریشن کیا جاسکتا ہے، بھارتی وزیر
نئی دہلی( نیوز ڈیسک)جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے دائود ابراہیم اور حافظ سعید کیخلاف پاکستان میں مختصر فوجی آپریشن کا عندیہ دیدیا‘ بھارتی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات راجیودھن سنگھ راٹھور کا کہنا ہے کہ بھارت دائود ابراہیم اور حافظ سعید کو پکڑنے کیلئے پاکستان میں اسپیشل یا مخفی آپریشن کرسکتا ہے‘ بھارتی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت دائود ابراہیم اور حافظ سعید کو پکڑنے کیلئے پاکستان میں اسپیشل آپریشن کرسکتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے دشمنوں کو پکڑنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتاہے۔

Tags: