عدالتی حکم پر مومن آباد تھانے پر چھاپہ، مغوی شہری بازیاب

September 8, 2015 2:30 pm0 commentsViews: 23

تھانے کی اسپیشل پارٹی کے انچارج نے ارشد نامی شخص کو حراست میں لیا ہوا تھا جس کی روزنامچے میں انٹری نہیں تھی
کرچی(کرائم رپورٹر )ڈسٹرکٹ ویسٹ عدالت کے بیلف نے مومن آباد تھانے میں چھاپہ مار کر شہری محمد ارشد کا بازیاب کروالیا ،پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ اسپیشل پارٹی کے انچارج وقار تنولی نے ارشد کو ایک کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا ہوا تھا جس سے پوچھ گچھ جاری تھی کہ بیلف نے چھاپہ مار دیا ،ذرائع کے مطابق وقار تنولی نے غیر قانونی طور پر شہری ارشد کو حراست میں لیا ہوا تھا جس کی روزنامچے میں کوئی انٹری نہیں تھی ،وقار تنولی ارشد کے اہلخانہ سے مبینہ طور پر رشوت طلب کررہا تھا ،عدالت کے بیلف نے منگل کے روز رپورٹ کے ساتھ وقار تنولی کو عدالت طلب کر لیا ،واضح رہے کہ وقار تنولی اس حوالے سے بدنام زمانہ افسر ہے جو اکثر شہریوں کو حراست میںلیکر اہلخانہ سے رقوم طلب کرتا رہا ہے ۔

Tags: