گلبرگ میں مسلح ملزمان نوجوان کو گولی مارنے کے بعد کار چھین کر فرار

September 8, 2015 2:30 pm0 commentsViews: 21

کراچی(کرائم رپورٹر )گلبرگ کے علاقے کریم آباد فلائی اوور کے قریب نامعلوم ملزمان نے مزاحمت پر کار سوار اطہر اصغر کو گولی مار کر زخمی کردیا اور کار چھین کر فرارہوگئے ،پولیس نے زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔کورنگی کے علاقے ضیاء کالونی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 20سالہ آصف شریف کو زخمی کردیا ۔نیوکراچی صنعتی ایریا کے علاقے نیوکراچی سیکٹر 5ایف صدیق آباد قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 45سالہ محمد سلیم افتخار کو زخمی کردیا ۔

Tags: