یوم دفاع پر رونق میلہ ریسٹورنٹ میں رنگا رنگ تقریب

September 8, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 30

قومی نغموں اور جھنڈوں کی بھرمار، بچوں اور بڑوں نے قومی ہیروز کو سلام عقیدت پیش کیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر)یوم دفاع پاکستان اور یوم فضائیہ کے موقع پر رونق میلہ ریسٹورنٹ میں ایک رنگا رنگ اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا فوجی نغموں اور جھنڈوں کی بھر مار بچوں اور بڑوں نے قومی ہیروز کو سلام عقیدت پیش کیا قومی نغموں پر ٹیبلو پیش کئے گئے‘ تقریر ی مقابلے اور پاکستان اور پاک فوج کیلئے زبردست گرمجوشی تمام مہمانوںنے پاکستان کے جھنڈے لہرائے بچوں کو تحائف پیش کئے گئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے رونق میلہ کے چیف ایگزیکٹو عظیم احمد شیخ نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور یوم دفاع ‘یوم فضائیہ پرجوش انداز میں منا کر اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستانی قوم اور فوج مل کر ملک دشمنوں کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔