بجلی کے بحران کا خدشہ، کے الیکٹرک کو300 میگا واٹ بجلی کم ملے گی

September 8, 2015 2:32 pm0 commentsViews: 29

وزارت پانی و بجلی نے کے الیکٹرک کو نیا معاہدہ کرنے کیلئے2 ہفتوں کی مہلت دیدی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزارت پانی و بجلی نے کے الیکٹرک کو300 میگاواٹ بجلی کٹوتی کا واضح پیغام دے دیا ہے‘ کے الیکٹرک کو350 میگاواٹ بجلی فرہامی کا نیا معاہدہ تیار کرنے کیلئے2 ہفتوں کی مہلت دے دی گئی ہے‘ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے ساتھ بجلی فراہمی کے نئے معاہدے اورواجبات کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کا اجلاس وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا کی سربراہی میں ہوا‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک حکام کو واضح بتادیا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے سے ایک میگاواٹ زیادہ بجلی فراہم نہیں کی جائیگی‘ کے الیکٹرک کو اپنے سسٹم کی اپ گریڈیشن اور نیپرا رپورٹس بھی مد نظر رکھ کر نیا معاہدہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے‘ کے الیکٹرک کا تیار کردہ ڈرافٹ معاہدہ وزارت قانون کو نوک پلک درست کرنے کیلئے ارسال کیا جائیگا‘ حکام کے مطابق کے الیکٹرک حکام نے نیا معاہدہ 350 میگاواٹ کے مطابق تیار کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

Tags: