بھارت کو چند سیکنڈوں میںبرصغیر کے نقشے سے مٹاسکتے ہیں ڈاکٹر ثمر مبارک مند

September 8, 2015 2:33 pm0 commentsViews: 29

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملک کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے کہا ہے کہ پاکستان نے شاہین ‘غوری کے بعد شاہین ٹو اب شاہین تھری میزائل بھی بنالئے ہیں‘ بھارت کو چند سیکنڈز میں برصغیر کے نقشے سے مٹا سکتے ہیں۔ بھارت کے پاس پیچھے ہٹنے کے علاوہ اور کوئی جواز نہیں ہے‘ ایک انٹرویو میںڈاکٹر ثمر مبارک نے کہا کہ بھارت کے میزائلسسٹم میں پرتھوی تھری300 کلو میٹر تک رینج کا ہے‘ بھارت نے جتنے بھی ٹیسٹ کئے وہ ٹارگٹ پر نہیںلگے‘ انہوں نے کہاکہ پاکستان کا اینٹی اور میزائل سسٹم بہت جدید ہے‘ پاکستان کے پاس بہت بڑی تعداد میں ایٹم بم موجود ہیں‘ ہمارا میزائل سسٹم ہر لحاظ سے محفوظ ہے‘ کسی ہتھیار کی توڑ پھوڑ یا چوری کی شکایت سامنے نہیں آئی ہے‘ انہوں نے کہا کہ شاہین ون کی رینج900 کلو میٹر ‘شاہین ٹو کی رینج2000 کلو میٹر جبکہ شاہین تھری کی رینج2500سے3000 کلو میٹر تک ہے‘ شاہین میزائل18سے20 منٹ میں ٹارگٹ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔