عسکری قیادت نے کسی وزیر کو برطرف کرنے کا مشورہ نہیں دیا، نثار کھوڑو

September 8, 2015 2:33 pm0 commentsViews: 21

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات و تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عسکری قیادت نے پیپلز پارٹی کے کسی بھی وزیر کو کابینہ سے برطرف کرنے کو یا تبدیل کرنے کا مشورہ نہیں دیا الیکشن کمیشن پر تحفظات کے باوجود بلدیاتی انتخابات کا میدان نہیں چھوڑیں گے۔ حکومت سندھ میں تبدیلیوں سے متعلق عسکری قیادت کے منصوبے کو اطلاعات کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے افواہ سازی قرار دے دیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ عسکری قیادت نے وزیر اعلیٰ سندھ سے کسی وزیر کو ہٹانے یا تبدیل کرنے کا مشورہ نہیں دیا ہے۔

Tags: