جیو ٹی وی کی وین پر فائرنگ،سٹیلائٹ انجینئر ہلاک

September 9, 2015 1:28 pm0 commentsViews: 48

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے شہید ملت روڈ پر سپر اسٹور کے سامنے کھڑی وین پر گولیاں برسا دیں
ڈرائیور اور انجینئر شدید زخمی ہوئے، ارشد جعفری اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) فیروز آباد کے علاقے شہید ملت روڈ پر واقع سپر اسٹور کے سامنے کھڑی جیوٹی وی کی سیٹلائٹ وین پر موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان آئے ان میں سے ایک ملزم موٹر سائیکل سے اترا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو افراد سیٹلائٹ انجینئرز ارشد علی جعفری اور ڈرائیور محمد انیس زخمی ہوگئے جس کے بعد ڈرائیور نے مذکورہ وین کو زخمی حالت میں چلا کر نجی اسپتال پہنچایا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی آئی جی ایسٹ ، ایس ایس پی ایسٹ اور دیگر افسران موقع پر پہنچے۔ ایس ایس پی جاوید جسقانی کے مطابق مذکورہ سیٹلائٹ وین سپر اسٹور کے باہر 20منٹ سے کھڑی ہوئی تھی اور اس میں سوار دو افراد سپر اسٹور کے اندر سامان خریدنے گئے تھے اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان جو کہ شلوار قمیض میں ملبوس تھے اور گاڑی میں بیٹھے ہوئے دیگر دو افراد پر 8گولیاں فائر کیں اور لگ بھگ 7گولیاں ارشد علی جعفری کو لگیں جبکہ ڈرائیور انیس کو ایک گولی لگی جو کود گاڑی چلا کر اسپتال پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ جائے واقع پر کوئی کیمرہ نصب نہیں ہے تاہم اطراف میں کیمرے موجود ہیں اور ملزمان نے منٹو چورنگی والا روٹ استعمال کیا تھا وہاں بھی کیمرہ نصب ہے جس کی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں اور ملزمان کو موٹر سائیکل پر دیکھا جاسکتا ہے ۔،تاہم وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے فوری پورٹ طلب کرنے کے ساتھ واردات میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے،دوسری جانب صحافی تنظیموں کی جانب سے بھی واقعے کی پرزورالفاظ میں مذمت کی گئی ۔

Tags: