رضویہ کے علاقے سے کالعدم تحریک طالبان کے 5 خطرناک دہشتگرد گرفتار

September 9, 2015 1:31 pm0 commentsViews: 24

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور تین آوان بم برآمد کرلئے گئے‘ پوچھ گچھ جاری ہے
چنیسر گوٹھ سے لیاری گینگ وار کا شوٹر گرفتار‘ ماڑی پور سے بھی گینگ وار کارندہ پکڑا گیا‘ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب
کراچی (کرائم رپورٹر)رضویہ ، محمودآباد ، کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور گلشن پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچ دہشت گردوں اور 11 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر سمیت 8 ملزمان کو گرفتارکرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق رضویہ پولیس نے ناظم آباد نمبر 1 مسرت سینما کے عقب میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پانچخطرناک دہشت گرد ، محمد ظہیر، محسن ، اختر، محمد یار اور شیریں گل عرف استا د کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو ٹی ٹی پستول اور تین آوان بم برآمد کرلیے ، اس ضمن میں ایس ایچ او ادریس بنگش کا کہنا ہے کہ ہمیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کچھ دہشت گرد مذکورہ مقام پر موجود ہیں ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔محمودآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر چنیسر گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ملزم احمد عرف شوٹر کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، اس ضمن میں ایس ایچ او سرور کمانڈو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم انسداد دہشت گردی عدالت سے مفرور تھا اور اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 22 اپریل 2014 کو محمود آباد گیٹ پر فائرنگ کرکے پانچ افراد کو قتل کیا، 20 اگست 2014 کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شرف الدین کو قتل کیا ، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 25 مئی 2015 کو فائرنگ کرکے محمد طلحہ کوقتل کرنے کے علاوہ 11 افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ، ملزم اشوک گروپ کا کارندہ تھا اور اشوک کے مرنے کے بعد یہ گینگ وار میں چلا گیا تھا گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ، گلشن اقبال پولیس نے بلاک 6 میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم نعمان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ، کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پولیس نے ماڑی پور روڈ لیاری ریلوے لائن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد گینگ وار کے ملزم طلحہملنگی کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی، جبکہ موقع سے اسکا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اسٹریٹ کرائم کی 20 وارادتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

Tags: