دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، جنرل راحیل شریف

September 9, 2015 1:31 pm0 commentsViews: 15

کور کمانڈر کانفرنس، سیکورٹی اور دہشت گردی کیخلاف جاری آپریشنز پر غور
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے کور کمانڈروں کا اجلاس آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جنرل ہیڈ کورٹرز میں ہوا جس میں اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی صورتحال کو اور دہشت گردی کے خلاف جاری اور آئندہ کے آپریشنوں پر غور کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل عامر ریاض نے اجلاس کو بتایا کہ حالیہ دورہ کابل میں افغانستان حکام سے سیکورٹی کے معاملے سے اپنی بات چیت کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ اجلاس میںپاک فوج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن جاری رہے گا۔

Tags: