بلدیہ ٹائون آفس سے سب سے زیادہ جعلی شناختی کارڈز کا اجراء

September 9, 2015 1:41 pm0 commentsViews: 22

بلدیہ آفس کا پورا عملہ جعلی شناختی کارڈز جاری کرنے میں ملوث،200 سے زائد ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا
بلوچستان میں35 سال کے دوران40 لاکھ غیر قانونی افراد کو آباد کیا گیا ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ
اسلام آباد( خبر ایجنسیاں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو نادرا کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ جعلی شناختی کارڈ کراچی بلدیہ ٹائون کے نادرا آفس سے جاری کئے گئے۔ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 35 سالوں کے دوران غیر ملکیوں سمیت 40 لاکھ غیر مقامی افراد کئے گئے۔ 15 لاکھ مزید آباد کاری کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ چیئر مین کمیٹی عبدالرحمن ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سابق دور حکومت میں بطور وزیر داخلہ شناختی کارڈ پر پاکستان میں رہائش پذیر عالمی دہشت گرد تنظیم جند اللہ کے6 دہشت گردوں کو ایران کے حوالے کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو قائمہ کمیٹی اجلاس نے چیئر مین سینیٹ عبدالرحمن ملک کے زیر صدارت یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ چیئر مین نادرا نے جعلی شناختی کارڈ کے اجراء کے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کراچی بلدیہ ٹائون میں واقع نادرا آفس سب سے زیادہ جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث تھا، جعل سازی میں ملوث200 سے زائد ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے اکبر خان ہوتی نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کراچی بلدیہ ٹائون جعل سازی کے تمام کیسز کے چالان مکمل کرکے مقدمات متعلقہ عدالتوں کو بھجوائے۔

Tags: