فلم ’’جوانی پھر نہیں آئے گی‘‘ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ سجادیگی، ہمایوں سعید

September 9, 2015 1:42 pm0 commentsViews: 33

مکڈونلڈز فلم کو اسپانسر کررہا ہے، فری ٹکٹ قرعہ اندازی کے ذریعے دیے جائیں گے
فلم ٹی وی کے ممتاز اداکار اور پروڈیوسر کی پریس کانفرنس، فلم کے فنکاروں، مصنف اور دیگر شخصیات کی شرکت
کراچی( کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ میں لانے کی جدوجہد کو کر رہے ہیں۔ کراچی سے فلموں کے کاروبار شاندار آغاز ہوا ہے۔ ہماری فلموں نے پوری دنیا میں ایک نئی پہچان بنائی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ٹی وی فلم کے مقبول اداکار پروڈیوسر ہمایوں سعید نے مکڈونلڈ سی ویو برانچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فلم ’’جوانی پھر نہیں آئے گی‘‘ کے فنکار و مصنف و دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ مکڈو نلڈ نے ایک بار پھر پاکستان میں فن تفریح کو سپورٹ کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کی نئی بلاک بسٹر فلم ’’ جوانی پھر نہیں آئے گی‘‘ کو اسپانسر کر رہے ہیں۔ پاکستان میں فن مزاح کو فروغ دینا ہے۔ فلم’’ جوانی پھر نہیں آئے گی‘‘ سکس سگما فلمز کی پروڈکشن ہے جس کے ہدایتکار ندیم بیگ ہیں۔ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والے اس فلم میں وہ تمام عناصر موجود ہیں جو لوگوں کے چہروں کو مسکراہٹ سے سجا دیں گے۔ فلم کی کہانی کے حوالے سے مصنف واسع چوہدری نے بتایا کہ4 دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو بوریت سے بیزار ہیں اور زندگی میں کچھ ہلا گلہ چاہتے ہیں۔ اس لئے وہ تھائی لینڈ کے دورے کا منصوبہ بناتے ہیں اور یہیں سے کہانی میں ایسے دلچسپ موڑ جنم لیتے ہیں جو اس فلم کو یادگار بنا دیں گے۔ مکڈونلڈز پاکستان یہی چاہتا ہے کہ سب اپنی زندگی میں خوشیوں بھرا فن سمیٹتے رہیں اس مقصد کیلئے مکڈونلڈ نے ا پنی شیئر بکس رینج پر ’’ جوانی پھر نہیں آئے گی‘‘ کے فری فلم ٹکٹس کی آفر رکھی ہے اور لکی ڈرا کے زریعے جیتنے والے خوش نصیب شیئر بکس میں مزیدار فوڈ اور فن کے ساتھ فری ٹکٹ کا بھی مزہ اڑائیں گے۔ اس موقع پر سوہا علی نے کہا کہ بھارت کے معروف ڈانس ماسٹر سے باقاعدہ رقص کی تربیت حاصل کی ہے۔ اس فلم میں کوئی آئٹم سانگ نہیں ہے تمام گانے فلم کی کہانی کے مطابق ہیں۔

Tags: