اکشے کمار 48 سال کے ہوگئے آج اپنی سالگرہ منائیں گے

September 9, 2015 1:45 pm0 commentsViews: 30

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کو لا تعداد کامیاب فلمیں دینے والے کھلاڑی اور ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اپنی زندگی کی48 بہاریں دیکھ لیں۔ 9 ستمبر1967 ء کو بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہونے والے ایکشن ہیرو اکشے نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز1991ء میں فلم سوگندھ سے کیا جس کے بعد وہ اب تک کئی فلموں کو اپنی شاندار اور لاجواب اداکار کی بدولت کامیابیوں سے ہمکنار کر چکے ہیں۔ بھارتی سینما کیلئے اکشے کمار کی خدمات پر انہیں کینیڈا کی یونیورسٹی آف ونڈسر کی جانب سے قانون میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے چوتھے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ رواں سال اکشے کی فلمیں بے بی، برادر اور گبر ریلیز ہوئی جب کہ ان کی آنے والی فلموں میں سنگھ از بلنگ اور ہیرا پھیری تھری شامل ہیں۔

Tags: