پروفیسر اعجاز فاروقی نے کرکٹ کے مفاد میں استعفیٰ واپس لے لیا

September 9, 2015 1:46 pm0 commentsViews: 24

چیئرمین پی سی بی شہر یار خان سے ملاقات ہوئی، خدمات جاری رکھنے کا مشورہ دیا
کراچی( اسپورٹس رپورٹر) کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں غیر مشروط طور پر اپنا استعفیٰ واپس لے لیا اور اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ایک بیان میں پروفیسر اعجاز احمد فاروقی نے کہا کہ میرے لئے کراچی کرکٹ کی خدمت اولین ترجیح ہے اور میں شہر میں ملک کے مشہور کھیل کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا اور انہوں نے کہا کہ گزشتہ دونوں میری پی سی بی کے چیئر مین شہریار خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے میری بڑی عزت افزائی کی اور کہا کہ کراچی کرکٹ کو آپ کی ضرورت ہے۔ اور آپ کراچی کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں اپنی خدمات انجام دیتے رہیں ۔ اس کے ساتھ ہی کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا بھی بے حد شکر گزارہوں جنہوں نے مجھے اپنی ذمہ داریاں بدستور جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ میں کے سی سی اے کے تمام عہدیداران کا بھی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھ سے رابطہ کرکے اپنا استعفیٰ واپس لینے پر مجبور کرد یا۔