برطانوی ملکی ایلز بتھ ثانی نے طویل حکمرانی کا ریکارڈ قائم کر لیا

September 9, 2015 1:50 pm0 commentsViews: 33

ملک بھر میں تقریبات اور جشن منایا جائے گا،63 برس کا عرصہ گزار چکی ہیں
لندن( آن لائن) برطانوی ملکہ الزبتھ ثانی طویل ترین عرصے سے حکمرانی کا ریکارڈ بنانے جا رہی ہیں آج (بدھ) کے روز برطانیہ پر طویل ترین عرصے تک حکمران کا ریکارڈ اپنے نام کرلیں گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملکہ الزبتھ نے1952ء میں صرف25 برس کی عمر میں ملکہ کی ذمہ داری سنبھالی تھیں، حکمرانی کی ذمہ داریاں سنبھالے 63 برس سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ برطانیہ پر طویل ترین حکمرانی کا ریکارڈ ملکہ وکٹوریہ کا ہے لیکن آج ( بدھ) کو ملکہ الزبتھ ثانی برطانیہ کی طویل ترین عرصے تک حکمرانی کرنے والی شخصیت بن جائیں گی۔ اس حوالے سے ملک بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں ملکہ الزبتھ ثانی کے طویل ترین حکمرانی کے ریکارڈ قائم کرنے پر جشن منایا جائے گا۔ ملکہ الزبتھ ثانی کے اقتدار سے لے کر اب تک برطانیہ میں 12 وزرائے اعظم اپنی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

Tags: