مارنے والے سے بچانے والا بہتر ہے رشید گوڈیل کا پہلا وڈیو بیان

September 10, 2015 3:34 pm0 commentsViews: 27

کراچی( اسٹاف رپورٹر) نجی اسپتال میں زیر علاج ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما عبدالرشید گوڈیل کی صحت میں بہتری آنے کے بعد پہلا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا ہے‘ بدھ کی شب جاری ویڈیو پیغام میں رشید گوڈیل نے کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ مارنے والے بچانے والا بڑا ہے‘ پوری قوم کا شکر گزار ہوں کہ میری صحت یابی کیلئے د عائیں کیں۔ میری والدہ اور قوم کی دعائیں میرے ساتھ ہیں۔ میرا علاج چل رہا ہے لیکن بولنے میں مشکل ہورہی ہے‘ امید ہے آواز کا مسئلہ جلد ٹھیک ہوجائیگا۔

Tags: