پاکستانی ڈرون براق کی دہشت گردوں کو نشانہ بنانیکی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

September 10, 2015 3:52 pm0 commentsViews: 24

لاہور (آئی این پی) پاکستان کے پہلے ڈرون طیارے براق کی جانب سے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی فوج نے ڈرون طیارے براق کا استعمال کرتے ہوئے شوال میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، جس کی تصاویر نے سوشل میڈیا میں تہلکہ مچا دیا ہے ڈرون طیارے کے ذریعے شوال کے جنگلوں میں گھومنے والے دہشت گردوں کو با آسانی اور واضح دیکھا جا سکتا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا گیا، جس سے وہ تینوں موقع پر ہلاک ہو گئے تھے۔

Tags: