سینئر صحافی آفتاب عالم کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
کراچی( این این آئی) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تحت بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر نجی ٹی وی کے سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری اور سینئر صحافی آفتاب عالم کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔