ٹھٹھہ میں مسافر بس الٹ گئی بچہ ہلاک ،15ا فراد زخمی

September 10, 2015 3:55 pm0 commentsViews: 28

ٹھٹھہ(نیوز ڈیسک) کراچی سے ٹھٹھہ آنے والی مسافر بس اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک 8 سالہ بچہ موقع پر ہی جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت15 افراد زخمی ہو گئے، واقعہ کے مطابق بدھ کی سبح ٹھٹھہ کیلئے آنے والی مسافر بس سلطان آباد گوٹھ کے قریب قومی شاہراہ پر ایک سوزوکی سے اوور ٹیک کرتے ہوئے ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں بدین سے تعلق رکھنے والا8 سالہ بچہ بصر شیدی موقع پر جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت جن میں اختر ماکھرو، منصور علی ارشاد کھتری، جمن ،عزیز میمن، سمیر اور قیہ ، رضیہ، حوربائی سمیت15 افراد زخمی ہوگئے، جن کو سول اسپتال مکلی لایا گیا ۔

Tags: