آج الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا

September 10, 2015 3:58 pm0 commentsViews: 24

اسلام آباد( آن لائن) الیکشن کمیشن آج جمعرات کو سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے تجاویز لی جائیں گی۔ اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے وفود شامل ہوں گے۔

Tags: