ملک بھر کے ایئر پورٹس کے اطراف غیر قانونی تعمیرات پر پابندی عائد

September 10, 2015 3:59 pm0 commentsViews: 27

کراچی( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت داخلہ نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں کے اطراف نجی ملکیت کی اراضی پر بلا اجازت اور غیر قانونی تعمیرات کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ صوبائی حکومت کو مانیٹرنگ کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کے ادارے ٹیکنا نے اس حوالے سے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز اور سیکریٹری ایوی ایشن کو خطوط لکھ کر فوری عملدر آمد یقینی بنانے کیلئے کہا ہے۔ خط میں کہا ہے کہ ہر ایئر پورٹ پر تربیت یافتہ مسلح اہلکار وں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔

Tags: