لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن

September 10, 2015 4:01 pm0 commentsViews: 31

سٹرکوں، فٹ پاتھ اور مارکیٹ کی گلیوں میں قائم تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک کی روانی بحال
پتھارے، ٹھیلے، کیبن، آہنی کائونٹرز، پنکچر اور پان کی دکانیں ہٹا دی گئیں، پولیس ، رینجرز بھی ساتھ تھی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی سجاد حسین عباسی کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے بدھ کے روز لیاقت آباد سپر مارکیٹ اور اطراف کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں، فٹ پاتھ اور مارکیٹ کی گلیوں میں قائم ہر قسم کی تجاوزات کا خاتمہ کرکے سڑک پر ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا۔ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد تجاوزات نے پیشگی تنبیہ کے باوجود تجاوزات ا خود نہ ہٹانے پر پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے لیاقت آباد ڈاکخانہ سے لے کر دس نمبر تک مرکزی سڑک کے دونوں جانب سڑک اور فٹ پاتھ پر قائم کی گئی تجاوزات کا خاتمہ کردیا اس دوران لیاقت آباد سپر مارکیٹ، خالد کلاتھ مارکیٹ، اپوا اسکول، انجمن اسلامیہ اسکول، فردوس شاپگ سینٹر، لیاقت آباد، ڈاکخانہ، سندھی ہوٹل، اور دیگر اطراف کے علاقوں میں کارروائی کرکے بڑی تعداد میں پتھارے، ٹھیلے، کیبن، آہنی کائونٹرز، پنکچر اور پان کی دکانیں اور دیگر تجاوزات کا خاتمہ کرد یا جس سے علاقے میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے اور علاقہ مکینوں اور مارکیٹ مین خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کو سہولیات میسر آئی ہیں۔

Tags: