پرینتی چوپڑا کی شاہ خرچیاں2 شرٹس کی خریداری پر 10 لاکھ روپے خرچ کردیئے

September 10, 2015 4:09 pm0 commentsViews: 35

جکارتہ میں دوپہر کے کھانے پر بھی 40 لاکھ روپے خرچ کردیئے
40 لاکھ انڈونیشی روپے ہندوستان کے 18 ہزار 6 سو روپے کے برابر ہیں
جکارتہ ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ ان دنوں انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہیں اور خوب شاپنگ میں مصروف ہیں۔ اداکارہ کی شاہ خرچیوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے صرف2 شرٹس خریدنے میں 10 لاکھ روپیہ خرچ کر دیا۔ پرینیتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کا اظہار کیا، لیکن یہاں اس بات کی وضاحت کرتے چلیں کہ 10 لاکھ انڈونیشی روپیہ4 ہزار 6 سو 72 ہندستانی روپوں کے برابر ہے۔ صرف یہی نہیں پرینیتی نے دوپہر کے کھانے پر بھی40 لاکھ روپیہ خرچ کر دیا۔ واضح رہے کہ 40 لاکھ انڈونیشین روپیہ ہندوستان کے18 ہزار 6 سو 21 روپے کے برابر ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اب ہر کوئی اپنا کیلکولیٹر نکال کر حساب کتاب شروع کر دے گا۔ دلچسپ بات یہ کہ پرینیتی تو جکارتہ میں شاپنگ میں مصروف ہیں۔

Tags: