اکشے کمار کا 48 ویں سالگرہ پر فلم ’’رستم‘‘ بنانے کا اعلان

September 10, 2015 4:03 pm0 commentsViews: 26

ممبئی( اے پی پی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی48 ویں سالگرہ پر نئی فلم رستم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمار، جو حال ہی میں48 برس کے ہوئے ہیں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی فلم رستم کا بھی اعلان کیا جو کہ رومانوی تھرلر فلم ہے۔ تیسری بار وہ فلمساز نیرج پانڈے فلمی پراجیکٹ کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز رواں برس دسمبر میں ہوگا۔ فلم آئندہ سال12 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی عکسبندی مختلف ممالک کے سیاحتی مقامات پر ہوگی۔

Tags: