پیپلزپارٹی اب زرداری لیگ بن چکی ہے، ذوالفقار مرزا

September 10, 2015 4:11 pm0 commentsViews: 25

’’ادا‘‘اور’’ادی‘‘ نے پورے سندھ میں لوٹ مار مچا رکھی ہے، پی پی میری اور عوام کی پارٹی ہے
بدین پیپلزپارٹی کا ہے زرداری لیگ کا نہیں، بھٹو والے قلعے کے کھلاڑی زرداری لیگ میں شامل نہیں ہیں
تلہار( نیوز ڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی زرداری لیگ بن چکی ’’ ادا ‘‘ اور ’’ادی‘‘ نے پورے سندھ میں لوٹ مار مچا رکھی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں آصف زرداری کے سامنے مضبوط امیدوار کھڑے کرکے ان کی حمایت کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہار میں سابق تعلقہ ناظم مرحوم میر عبدالقادر کی والدہ اور جمالی برادری کے سردار میر عزیز جمالی کی دادی کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی میری اور ان عوام کی پارٹی ہے جن کی خاطر بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو نے جانوں کا نذرانہ دیا۔ ضلع بدین شہید بھٹو کی پیپلز پارٹی کا ہے موجودہ زرداری لیگ کا نہیں، بھٹو والے قلعے کے کھلاڑی زرداری لیگ میں شامل نہیں ہیں۔

Tags: