میں سیمینار منعقدقائد اعظم کی برسی پر مسلم لیگ ہائوس کیا جائے گا میں سیمینار منعقد کیا جائے گا

September 10, 2015 4:09 pm0 commentsViews: 28

کراچی( پ ر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مسلمانانِ ہند کے عظیم رہنما، بانی پاکستان حضرت قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کی67 ویں برسی کے موقع پر ، عظیم قائد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک سیمینار مورخہ12 ستمبر، بروز ہفتہ، بوقت 4:30 بجے شام، بمقام مسلم لیگ ہائوس ، KDA, C- 89 اسکیم نمبر 1 ، کار ساز روڈ، کراچی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ سیمینار کی صدارت مسلم لیگ ( ن) سندھ کے صدر اسماعیل راہو کریں گے۔ جبکہ سابق سربراہ قائد اعظم اکیڈمی پاکستان خواجہ رضی حیدر بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ سیمینار سے دانشور و کالم نگار نصرت مرزا، روزنامہ نوائے وقت کے ایڈیٹر سعید خاور خطاب کریں گے اور معروف شاعرہ اور ادیب و دانشور ڈاکٹر فاطمہ حسن قائد اعظم کو منظوم خراج عقیدت پیش کریں گی۔ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کراچی ڈویژن کے صدر سید منور رضا اظہار تشکر اور سیکریٹری جنرل خواجہ طارق نذیر خیر مقدمی کلمات ادا کریں گے۔ سیمینار کی نظامت کے فرائض سیکریٹری اطلاعات ناصر الدین محمود انجام دیں گے۔