بغیر پرمٹ حج پر جانے والے ایک لاکھ60 ہزار افراد ڈی پورٹ

September 10, 2015 4:15 pm0 commentsViews: 20

پاکستانی حجاز کیلئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں2 اسپتال قائم،25 ہزار سے زائد کا علاج معالجہ
جد ہ ( یو پی پی) سعودی سینٹرل جج کمیٹی کے چیئر مین شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ بغیر حج پرمٹ کے آنے والے ایک لاکھ60 ہزار افراد کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سینٹرل حج کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ دوسری جانب پاکستان حج مشن نے کہا ہے کہ حج 2015ء کے موقع پر وزارت مذہبی امور کی جانب سے حجاز مقدس میں پاکستانی عازمین حج کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے خصوصی انتظام کئے گئے ہیں ۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین کے لئے 2 اسپتال قائم کئے جا چکے ہیں جن سے اب تک25,860 پاکستانی عازمین حج علاج معالجے کی سہولت حاصل کر چکے ہیں۔ 347 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا دستہ دونوں مقدس شہروں کے علاوہ جدہ ایئر پورٹ پر بھی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔

Tags: