مہاجر قومی موومنٹ کا بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

September 10, 2015 4:17 pm0 commentsViews: 19

کراچی سمیت سندھ بھر میں امیدوار کھڑے کیے جائیں گے، سیاسی جماعتوں سے اتحاد کیلئے رابطے
جماعت اسلامی اور تحریک انصاف سے اتحاد کا امکان، آفاق احمد عید کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے
کراچی( اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) حقیقی بھی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم حقیقی سندھ کے تمام شہروں میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایم کیو ایم حقیقی کے اہم عہدیدار اندرون سندھ کے دورے پر ہیں اور امیدواروں کے چنائو سمیت سیاسی گروپوں سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم حقیق کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے چیئر مین آفاق احمد عید الاضحی کے بعد باقاعدہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔ اس کے علاوہ خود بھی اندرون سندھ کے مختلف شہروں کا دورہ بھی کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں دوسری سیاسی جماعت سے اتحاد کے سلسلے میں رابطے کئے جائیں گے۔ اس بات کے امکان ہیں کہ ایم کیو ایم حقیقی، جماعت اسلامی، تحریک انصا ف اور ایم کیو ایم مخالف جماعتوں سے اتحاد کرے گی۔

Tags: