گورنر سندھ نے خصوصی کانووکیشن میں سیدنا مفضل سیف الدین کو اعزازی ڈگری دی

September 10, 2015 4:18 pm0 commentsViews: 60

ان کی خدمات بوہری جماعت اور سب کیلئے مشعل راہ ہے، گورنر ہائوس میں تقریب وائس چانسلر کی شرکت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بدھ کو گورنر ہائوس میں جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ خصوصی کانووکیشن میں دائودی بوہرہ جماعت کے امیر اعلیٰ سیدنا مفضل سیف الدین کو ڈاکٹر آف لٹریچر کی اعزازی ڈگری پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو، ایڈوائزر ہائر ایجوکیشن سید وجاہت علی سمیت ماہرین تعلیم اور دائودی بوہرہ جماعت کے رہنمائوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جامعہ کراچی کی جانب سے دائودی بوہرہ جماعت کے امیر اعلیٰ سیدنا مفضل سیف الدین کی غیر معمولی کاوشوں بالاخصوص انسانیت کی بھلائی میں کئے جانے والے اقدامات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیتے ہوئے مجھے اس بات کا احساس ہورہا ہے کہ سیدنا ایک ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے اسلامی ثقافت کواجاگر کرنے کے لئے بیش بہا کام کیا۔وہ نہ صرف اس کمیونٹی کے لئے بلکہ سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ جنہوں نے انسانیت کے لئے خود کو وقف کررکھا ہے، اس موقع پر جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر غزالہ رضوان نے کہا کہ جامعہ میں تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ایسے افراد کی قدر کی جائے۔

Tags: