پیپلزپارٹی پر دہشت گردی کا الزام لگانا نا انصافی ہے، وزیر بلدیات

September 10, 2015 4:19 pm0 commentsViews: 18

تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، کورنگی میں کتب میلے کے افتتاح پر صحافیوں سے بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پر دہشتگردی کا الزام لگانا ناانصافی کی بات ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وفاق اور صوبوں میں تمام تر نشستوں کے باوجود ہم نے ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اپنے ساتھ شامل کیا تھا اور اب بھی ہم تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔ بدھ کو کورنگی میں کتب میلے کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمارے گرد گھیرا تنگ نہیں ہو رہا اور نہ ہی ہم ملک چھوڑ کر بھاگنے والوں میں سے ہیں عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ کس نے معاہدے کئے اور کون ملک چھوڑ کر بھاگا اور معاہدے کرکے واپس آیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اس ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب کی سب سے پہلے حمایت کی تھی۔

Tags: