کراچی سے ٹھٹھہ جانیوالی بس الٹ گئی بچہ جاں بحق‘15 افراد زخمی

September 10, 2015 4:20 pm0 commentsViews: 27

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سے ٹھٹھہ جانیوالی مسافر بس سلطان آباد کے مقام الٹ گئی ،حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ15افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق سلطان آباد کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس الٹ گئی،حادثے میں 10برس کا بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیاجبکہ 15افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا،جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

Tags: