اسلام آباد میں ڈاکٹرز دھرنے میں ناچتے رہے، مریض اسپتال میں چل بسے

September 10, 2015 4:27 pm0 commentsViews: 31

ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات ناکام، اسپتالوں میں مریض پریشان
زخمی پولیس اہلکار اسپتال سے ہڑتال کے باعث جاں بحق، دھرنا آج بھی جاری رہے گا
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے دھرنے میں ڈاکٹرز اور دیگر ناچتے رہے جبکہ اسپتال میں مریض چل بسے‘ دھرنا آج بھی جاری‘ مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سے حکومت بدھ کو دوسرے دن بھی معاملات طے نہ کرسکی‘ سرکاری اسپتالوں میں داخل مریض شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ ڈاکٹر زاور پیرا میڈیکل اسٹاف نے طبی الائونس کی بحالی کیلئے نادرا چوک کے نزدیک دھرنا جاری رکھا‘ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( پمز) اسپتال میں ایک پولیس اہلکار بروقت طعی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہوگیا‘ عبدالقیوم کو چند روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا‘ اسے کمیٹی چوک میںنامعلوم افراد کی فائرنگ کے دوران گولی لگی تھی‘ بدھ کو ہڑتال کرنے والوں سے حکومت کے مذاکرات کا تیسرا دور بھی ناکام ہوگیا۔ وزارت خزانہ نے ہیلتھ رسک الائونس بحال کرنے سے معذرت کرلی ‘ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے اور وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کے علاوہ کسی حکومتی شخصیت سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ حکومت نے مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت کی ایک مشترکہ کمیٹی بنائی تھی۔

Tags: