مہران ٹائون میں کباڑی سے2 لاکھ روپے لوٹ کر ڈاکو فرار

September 10, 2015 4:27 pm0 commentsViews: 23

بروکس چورنگی پر بینک سے رقم نکلوانے کے بعد کباڑی واپس جا رہا تھا
سرکاری گاڑیوں پر قابض افسران کیخلاف کارروائی شروع ہو گئی
گاڑیوں کی واپسی کیلئے55 افسران کو نوٹس جاری، ایف آئی آر درج کرنے پر غور و خوص
کراچی( کرائم رپورٹر) کورنگی مہران ٹائون میں ڈکیتی کی واردات ‘کباڑی سے2لاکھ25 ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے‘ کباڑی صابر بینک سے رقم لے کر کباڑ پہنچا تو 2موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے لوٹ لیا‘ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود بروکس چورنگی کے قریب واقع الفلاح بینک سے کباڑی صابر رند 2لاکھ25ہزار لے کر مہران ٹائون کباڑ پہنچا تو اس کا تعاقب کرنے والے دو موٹر سائیکل پر سوار چار مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہوگئے‘ صابر رند نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع تھانے میں دی مزید بتایا کہ ملزمان کو بینک کے کسی عملے نے مخبری کی ہے اور نامزد ایف آئی آر درج کرائوں گا اس ضمن میں کورنگی صنعتی تھانے کے ایس ایچ او شاہجہاں لاشاری نے بتایا کہ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے مدعی جس کو بھی نامزد کریں گے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جائیگا۔

Tags: