لیاری‘ گبول پارک کے قریب پھنکنے والا کریکر پھٹ نہ سکا

September 10, 2015 4:29 pm0 commentsViews: 25

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری میں نامعلوم ملزمان گبول پارک کے پاس کریکر پھینک کر فرار ہو گئے ،خوش قسمتی سے بم پھٹ نہیں سکا ۔تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری گبول پارک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کریکر بم پھینک کر فرار ہو گئے ،بم گرتے ہی بھگدڑ مچ گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کچھ وقت انتظار کے بعد بم کو اٹھا کر لے گئے ۔پولیس نے بتایا کہ خوش قسمتی سے بم پھٹ نہیں سکا بصورت دیگر جانی نقصان کا اندیشہ تھا ۔

Tags: