بابرہ شریف نے شیر کا بچہ گود لے لیا

September 10, 2015 4:32 pm0 commentsViews: 35

اداکارہ نے ایک سال کیلئے کفالت کی ذمہ داری لی ہے
شیر کے بچے کی خوراک کیلئے دو لاکھ کا چیک بھی ادا کردیا
لاہور( نیو ڈیسک) ماضی کی نامور اداکارہ بابر ہ شریف نے لاہور چڑیا گھر سے شیر کے بچے کو ایک سال کیلئے کفالت کی ذمہ داری لے لی‘ چند روز قبل لاہور چڑیا گھر کی شیرنی (کاجل)نے ایک بچے کو جنم دیا تھا جسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا لیکن ایک روز قبل شیرنی نے بچے کو فیڈ کرنا بند کردیا جس پر انتظامیہ نے بچے کیلئے ڈونر کی تلاش شروع کردی‘ گزشتہ روزماضی کی نامور اداکارہ بابرہ شریف نے لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈائریکٹر چڑیا گھر شفقت احمد سے ملاقات میں شیر کے بچے کو ایک سال کیلئے گود لینے کا فیصلہ کیا‘ اداکارہ نے شیر کے بچے کی خوراک کی مد میں ڈائریکٹر کو 2لاکھ روپے کا چیک ادا کیا‘ بابرہ شریف نے اس موقع پر شیر کے بچے کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں ور انہوں نے اس عزم کااعادہ کیا کہ وہ شیر کے بچے کیلئے خصوصی طور پر چڑیا گھر آتی جاتی رہیں گی۔

Tags: