رینجرز اور پولیس کا آپریشن،30 مشتبہ افراد گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

September 10, 2015 4:30 pm0 commentsViews: 21

اختر کالونی، لیاری، گارڈن، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال و دیگر علاقوںمیں چھاپے مارے گئے
آپریشن کے دوران علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا، زیرحراست افرادنامعلوم مقام پر منتقل
کراچی( کرائم رپورٹر) صبح سویرے رینجرز اور پولیس کا مختلف علاقوں سرچ آپریشن‘30 مشتبہ افراد زیر حراست‘ تفصیلات کے مطابق آج صبح رینجرز اور پولیس نے اختر کالونی‘ لیاری‘ گارڈن‘ لیاقت آباد‘ نارتھ ناظم آباد‘ گلشن اقبال‘ سہراب گوٹھ‘ جنجال گوٹھ‘ منگھو پیر‘ اورنگی ٹائون‘ مواچھ گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں کو رکاوٹیں لگا کر سیل کردیا اور کسی بھی شخص کو اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی‘ پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا‘ پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ‘منشیات اور شراب برآمد ہوئی ہے اور زیر حراست افراد میںسیاسی جماعت کے کارکنان بھی شامل ہیں جو کہ مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔

صدر جہانگیر پارک کے قریب فلیٹ پر چھاپہ ،6 مشتبہ افراد گرفتار
پولیس کارروائی صدر میں ٹریفک اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی
زمان ٹائون پولیس نے کم سن بچی سے زیادتی کے ملزم ظاہر کو گرفتار کر لیا، کھارادر پولیس مقابلے میں گینگ وار کا رندہ پکڑا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر پریڈی کے علاقے صدر جہانگیر پارک سے متصل المالک سینٹر کے ایک فلیٹ میں کارروائی کے بعد 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ کارروائی صدر میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد بتایا جائے گا کہ مذکورہ افراد ملزمان ہیں یا نہیں ۔ زمان ٹائون پولیس نے کم سن بچی سے زیادتی کے الزام میں ملزم طاہر کو گرفتار کرکے بچی کو میڈیکل کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔کھارادر پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم محسن کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار گروپ سے ہے اور اسکے قبضے سے بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

حیدر آباد میں ملزم گرفتار منشیا ت برآمد
کراچی (کرائم رپورٹر) مہران ٹائون میں زمینوں کے قبضے کے خلاف دوسرے روز بھی علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے باعث اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی مہران ٹائون کے مکینوں نے زمینوں پر قبضے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی جسکے نتیجے میں اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور کورنگی جام صادق پل تک ٹریفک جام ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین سے بات چیت کی۔ ایس ایچ او شاہجہاں لاشاری کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے منگل کو بھی احتجاج کیا تھا اور انہیں کارروائی کی یقین دہانی کے بعد منتشر کیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوئی۔

 

Tags: