اسکول وینز کیخلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری

September 10, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 13

کراچی(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس کی جانب سے اسکول وین کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے4ستمبر سے لیکر9ستمبر تک 1619گاڑیوں کو چیک کیا جس میں سے 1262گاڑیوں کو HDIPکورنگی میں سلنڈر انسپکشنکے لیے بھیجا گیا جبکہ 357گاڑیوں کا چالان کیا گیا ،41گاڑیوں کو بنا اسکول بورڈ،اٹینڈڈ کے نہ ہونے اور اوور لوڈنگ کے باعث تحویل میں لے لیا گیا ۔

Tags: