مہران ٹائون میں اراضی پر قبضے کیخلاف مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

September 10, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 25

مشتعل مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی، ٹریفک جام ہوگیا
کراچی (کرائم رپورٹر)کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے کورنگی مہران ٹائون کے مکینوں نے زمینوں پر قبضے کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے روڈ بلاک کر کے ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی جسکے نتیجے میں اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور کورنگی جام صادق پل تک ٹریفک جام ہوگیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین سے بات چیت کی۔ ایس ایچ او شاہجہاں لاشاری کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے منگل کو بھی احتجاج کیا تھا اور انہیں کارروائی کی یقین دہانی کے بعد منتشر کیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوئی۔