گیس کی بندش اورتنخواہیں نہ ملنے پر اسٹیل ملازمین کا احتجاج

September 10, 2015 4:34 pm0 commentsViews: 27

پیپلزورکرز یونین کے تحت ملازمین آج پاکستان اسٹیل کے جناح گیٹ پر بھوک ہڑتال کریں گے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گیس کی بندش اور 3 ماہ سے تنخواہوں کے عدم ادائیگی کیخلاف پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین کی اپیل پر پاکستان اسٹیل کے ملازمین احتجاج اور مرکزی عہدیداران آج بھوک ہڑتال کریں گے۔ پاکستان اسٹیل پیپلز ورکرز یونین (سی بی اے) کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی مسلسل بندش اور گزشتہ 3 ماہ سے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پاکستان اسٹیل ’’ جناح گیٹ‘‘ (نزد نیشنل ہائی وے) پر ہوگا۔ دوسری جانب پاسلو یونین کے جنرل سیکریٹری ظفر خان کا کہنا ہے کہ ارباب اختیار پاکستان اسٹیل کے حوالے سے سنجیدہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے ادارے کو چلانے کیلئے فوری لائحہ عمل دیں۔