ڈرنے کی ضرورت نہیں،آخری فتح عوام کی ہوگی، بلاول بھٹو

September 10, 2015 4:35 pm0 commentsViews: 25

پیپلزپارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں، جنوبی پنجاب کے ارکان اسمبلی سے بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں میں میڈیا پر ہونیوالے حملوں میں سینئر صحافی آفتاب عالم اور ٹی وی چینل کے سینئر سیٹلائٹ انجینئر ارشد علی جعفری کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سندھ پر زور دیا ہے کہ مقتولین کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے‘ بلاول بھٹو نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ لواحقین کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں صحافیوں کے قتل کے واقعات مذمت کی ہے۔ سابق صدر نے دونوں واقعات پر تشویش کااظہار اور مذمت کی‘ انہوں نے مرحومین کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Tags: