شاہد آفریدی سے بھارتی اداکارہ نے محبت کو جھوٹا ڈرامہ رچالیا

September 10, 2015 4:36 pm0 commentsViews: 66

کپتان کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کا دعویٰ، ماڈل عرشی خان کا مائیکر و بلا کنگ ویب سائٹ پر پیغام
آفریدی سے محبت کرتی ہوں، یہ میری نجی زندگی ہے میرے نزدیک یہ محبت ہے، اداکارہ کاٹوئیٹ
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاکستان کے آل رائونڈر شاہد خان آفریدی کے دنیا بھر میں مداح موجود ہیں اور بھارت میں موجود چند عناصر نے اب ان پر بھی الزامات لگاناشروع کردیئے ہیں ، اب کی بار اداکارہ وماڈل کے حوالے سے آفریدی سے جنسی تعلقات استوار کرنے کا دعویٰ کردیاتاہم یہ واضح نہیں ہوسکاکہ اداکارہ نے واقعی بیان دیاہے یا بار بار کے سوالات سے تنگ آکر اداکارہ نے ٹوئٹ کیا۔زی میڈیا نیٹ ورک کے مطابق ماڈل و اداکارہ عرشی خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ کا سہارا لیا اوراپنے مبینہ ٹوئٹر اکائونٹ میںلکھاکہ وہ آفریدی سے محبت کرتی ہیں ، ’ہاں، میں نے آفریدی سے جسمانی تعلق بنایا، کیامجھے کسی کے پاس جانے کیلئے بھارتی میڈیا کی اجازت کی ضرورت ہے؟ یہ میری نجی زندگی ہے ، میرے نزدیک یہ محبت ہے۔

Tags: