میڈیا نمائندوں کے قاتلوں کیخلاف سخت کارروائی کرینگے، رینجرز

September 10, 2015 4:37 pm0 commentsViews: 24

جرائم پیشہ گروہوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، اعلامیہ جاری
کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری اعلامیے میں میڈیا کے نمائندوں پر حملوں کے حوالے سے نوٹس لینے کا ذکر کیا گیا، رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ نے شہر میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور بالخصوص میڈیا کے نمائندوں پر فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کہ فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ شہر کے من کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ چند جرائم پیشہ گروہ جو کہ کراچی آپریشن سے خائف ہیں اور وہ شہر میں جاری آپریشن کے خلاف منفی پروپیگنڈے کرنے کے لیے اس قسم کے مذموم کاموںمیںملوث ہیں انہیں گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Tags: