ٹریفک حادثات میں ہلاک افراد کے ورثاء کو ڈھائی لاکھ معاوضہ ملے گا

September 11, 2015 3:05 pm0 commentsViews: 23

حادثے میں بازو کٹ جانے پر 65 ہزار، ٹانگ کٹ گئی ہو60 ہزار روپے معاوضہ دیاجائے گا
انگوٹھا کٹ جانے پر 40ہزار، پائوں کی تمام انگلیاں کٹ جانے پر 50ہزار روپے دیے جائیں گے
ایک دانت کے ٹوٹنے پر 12ہزار 500 روپے اور تمام دانت ٹوٹنے پر 25 ہزار معاوضہ دیاجائے گا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثے میں جاں بحق شخص کو ڈھائی لاکھ روپے معاوضہ ملے گا‘ ٹریفک حادثے میں بازو کٹ جانے والے شخص کو 65 ہزار روپے معاوضہ ملے گا‘ جس کی ٹانگ کٹ گئی ہو اسے60 ہزار روپے معاوضہ ملے گا‘ ٹریفک حادثے میں انگوٹھا کٹ جانے پر 40ہزار روپے معاوضہ ملے گا‘ پائوں کی تمام انگلیاں کٹ جانے پر50 ہزار روپے معاوضہ ملے گا‘ ایک دانت ٹوٹنے پر 12ہزار500 اور تمام دانت ٹوٹ جانے پر 25 ہزار معاوضہ ملے گا‘سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین اور زخمی ہونیوالوں کو امداد دینے کیلئے بل تیار کرلیا ہے جو کہ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔

Tags: